افغانستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیئر مین قندوز علماء کونسل شہید 

افغانستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیئر مین قندوز علماء کونسل شہید 

  

کابل(آئی این پی) افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے قندوز علماء کونسل کے سابق چیئرمین کو موت کے گھاٹ اتاردیا افسوسناک واقعہ کابل کے ضلع جکشاں میں علی الصبح پیش آیا  جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا جن کی شناخت فیض محمد فیاض کے نام سے ہوئی مقتول قندوز علماء کونسل کے سابق سربراہ تھے عا لمی میڈیا کے مطابق کابل پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیض محمد فیاض پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کی، انہیں سترہ گولیاں ماری گئیں، قتل کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں فوری طور پر کسی بھی مسلح گروہ نے قتل کی ذمے داری قبول نہیں کی گزشتہ روز افغانستان میں ٹی وی چینل میں کام کرنے والی 3خواتین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا افغان ٹی وی کے سربراہ کے مطابق واقعہ صوبہ ننگرہار کے دارالخلافہ جلال آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے تینوں خواتین کو سر میں گولیاں ماریں تینوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں،دوسری جانب طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ تاحال کسی اور گروپ نے بھی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔

افغانستان فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -