گیلانی کی جیت آنیوالے دنوں میں حکومت کو ”ہلا“ سکتی ہے،رحمن ملک

 گیلانی کی جیت آنیوالے دنوں میں حکومت کو ”ہلا“ سکتی ہے،رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک  نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں رحمن ملک نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ  آصف علی زرداری، چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کی جیت آنے والے دنوں میں حکومت کو ہلا سکتی ہے،   نومتخب سینیٹرز کو مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،  دیکھتے ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں سیاسی رجحان کس حد تک آگے بڑھے گا۔ 
رحمن ملک

مزید :

صفحہ آخر -