پیپلز پارٹی کی سیاست نے انکے بانیوں کو شرمندہ کیا،حلیم عادل 

 پیپلز پارٹی کی سیاست نے انکے بانیوں کو شرمندہ کیا،حلیم عادل 

  

کراچی (این این آئی)اپوزیشن لیڈر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے، پیپلز پارٹی کی سیاست نے ان کے بانیوں کو شرمندہ کردیا، پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے،پیسوں کی سیاست کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،کل کے واقعے کی ذمہ داری وزیر اعلی سندھ پر عائد ہوتی ہے،میری تاخیر میں بھی وزیر اعلی،آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی ذمہ دار ہیں،مجھ سے سندھ حکومت خوفزدہ ہے۔حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی لے جانے کیلئے بکتر بند سوا تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد پہنچی۔اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ صحافیوں سے اپنے رویے پر معذرت چاہتا ہوں۔پیپلز پارٹی نے کھوتا ٹریڈنگ کی کوشش کی پی ٹی آئی اراکین گھوڑے ہیں، کبھی نہیں بکیں گے۔ آج ذولفقار علی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔ اصلی بھٹو تو کبھی ایسا کرنے کا سوچ نہیں سکتے۔ یہ اصلی بھٹو نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے جان بوجھ کر تاخیر سے بھیجا گیا۔ میں صبح آتا تو اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرتا۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں دھینگا مشتی اور ہارس ٹرینڈنگ کرنے والوں کو نااہل کرائیں گے۔

حلیم عادل 

مزید :

صفحہ آخر -