ایوان کا تقدس خراب کرنا اچھا عمل نہیں، آغا سراج درانی 

ایوان کا تقدس خراب کرنا اچھا عمل نہیں، آغا سراج درانی 

  

کراچی(این این آئی)سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی  نے کہاہے کہ بطور پارلیمنٹرینز ہمیں ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے جس ایوان نے پاکستان بنایا اس ایوان میں ایسا ہونا افسوسناک ہے ہم نے ہاؤس چلایا ہے یہ واقعہ میرے نمازپر جانے کے بعد ہوا سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ ویڈیو لیک کون کررہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں نماز پڑھنے گیا تو ہاؤس میں گڑ بڑ ہوئی واقعہ پر انکوائری کا آڈر کیا ہے ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، باقی میڈیا نے بھی بنائی ہے انکوائری کے بعد پتا چلے گا کہ ہوا کیا ہے تاہم کسی نے مجھ سے کوئی شکایت نہیں کی ہے کہ اسے ڈرایا یا دھمکایا جا رہا ہے  ایوان کا تقدس خراب کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔

آغا سراج درانی 

مزید :

صفحہ آخر -