سبزی پھل مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل  کرنے کیخلاف درخواست پر  حکومت سے جواب طلب 

    سبزی پھل مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل  کرنے کیخلاف درخواست پر  حکومت سے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کیخلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا  اظہر رشید سمیت دیگر کی درخواست گزاروں کی جانب سے پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزاروں کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے 4 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کرکے صوبے بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا قانون کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا موقف سنے بغیر نوٹیفکیشن کے ذریعے عہدوں سے ہٹانا قانون کے منافی ہے،پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن آئین اور قانون میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے،عدالت سے استدعاہے کہ چیئرمین سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے عہدہ سے ہٹانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

کمیٹیاں تحلیل

مزید :

صفحہ آخر -