کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر سماعت ایک ماہ تک کیلئے ملتوی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ کے اخراج کیلئے درخواست کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی،فاضل جج نے دورعان سماعت ریمارکس دئیے کہ نہ جانے کیس کا فیصلہ کیا ہو؟پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف ماتحت عدالت کے مقدمہ کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے عدالت میں بابر اعظم کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو کپتان بابر اعظم کیخلاف مدعی مقدمہ حامیزہ مختارعدالت میں پیش ہوئیں، عدالتی سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزارحمیزہ مختار نے کہا کہ اسے انصاف ملے گا،ان کی بابر اعظم سے کوئی صلح نہیں ہوئی ہے۔
ملتوی