بچوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں   کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 20مئی تک ملتوی 

  بچوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں   کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 20مئی تک ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے بچوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے سے متعلق زینب مزرا کی درخواست پر مزید سماعت 20مئی تک ملتوی کردی  ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ء عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو مزیدبتایا گیا کہ شکایت کو ہیڈ کوارٹر کی سطح پر مانیٹر کیا جاتا ہے اور پھر کارروائی ہوتی ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے۔

سماعت ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -