عثمان بزدارآج جیلانی پارک میں   جشن بہاراں کا افتتاح کریں گے

  عثمان بزدارآج جیلانی پارک میں   جشن بہاراں کا افتتاح کریں گے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج جیلانی پارک میں جشن بہاراں 2021 کا افتتاح کریں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج کا دورہ کریں گے- پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں  23مارچ تک جاری رہے گا-جشن بہاراں میں میورل پینٹنگ،داستان گوئی، وینٹج کار ریلی، مشاعرے، چیڑیاں دا چمبہ،فن خطاطی، فائر ورکس،سائیکل ریس سمیت دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جشن بہاراں کے ذریعے شہریوں کو بہترین سیرو تفریح کا موقع ملے گا- جشن بہاراں میلہ لاہور کے تہذیبی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔جشن بہاراں کا میلہ سب کے لئے خوشی اور امید کا پیغام لاتاہے اوراس طرح کی مثبت سرگرمیاں صحت مند تفریح فراہم کرتی ہیں -انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ سیاحت،ثقافت او رکھیل کوفروغ دیاہے اور یہ میلے شہریوں کیلئے تفریح کا بہترین تحفہ ہے-

افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -