مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجی افسرنے خودکشی کرلی، فوجی کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد 

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجی افسرنے خودکشی کرلی، فوجی کی گولیوں سے چھلنی ...

  

 سرینگر، جموں (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں  بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ نے سرینگر میں خود کشی کر لی کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیفٹیننٹ سدیپ بھگت سنگھ نے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں واقع فوجی ڈپو میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی جان لے لی لیفٹیننٹ کی خود کشی کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی اس تازہ واقعہ سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خو د کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 491ہو گئی دوسری جانب جموں میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں راجوری قصبے سے ایک بھارتی فوجی کی گولیوں سے چھلنی نعش  برآمد کی گئی کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ نعش قصبے کے گوردان علاقے کے قریب بھارتی فوج کے ایک کیمپ سے برآمد کی گئی  ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے نعش اپنے قبضہ میں لے لی ہے اور اسے طبی معائنے کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے عہدیدار نے بتایا کہ فوجی کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں اور اس کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ 

خودکشی 

مزید :

صفحہ آخر -