کورونا سے دنیا بھر میں ایک ارب 60کروڑ 80لاکھ بچے تعلیم سے محروم 

کورونا سے دنیا بھر میں ایک ارب 60کروڑ 80لاکھ بچے تعلیم سے محروم 

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسف نے بتایا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جاری اقدامات کے سبب دنیا بھر میں گزشتہ ایک برس سے ایک ارب60کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یونیسیف نے بتایاکہ دوارب ایک کروڑ 40لاکھ بچے اپنے درس کے تین چوتھائی حصے سے محروم رہے۔ یونیسیف کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے اس صورتحال کو تباہ کن تعلیمی بحران قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق 14 ممالک گزشتہ برس مارچ سے رواں برس فروری تک زیادہ تر لاک ڈاؤ ن میں رہے۔ ان میں سے دو تہائی لاطینی امریکا اور کیریبیئن کے ممالک ہیں۔

 تعلیم سے محروم 

مزید :

صفحہ آخر -