فیصل جاوید کو پارلیمنٹ کے باہر لیگی کارکنوں نے گھیر لیا، پولیس کو آنا پڑا

 فیصل جاوید کو پارلیمنٹ کے باہر لیگی کارکنوں نے گھیر لیا، پولیس کو آنا پڑا

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کو لیگی کارکنوں نے گھیر لیا، بیچ بچاؤ کروانے کے لیے پولیس کو آنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس سے کچھ فاصلے پر لیگی کارکنوں نے فیصل جاوید کو گھیر لیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ لیگی کارکنان اس پر موقع پر ووٹ چور کے نعرے لگاتے رہے۔ تاہم اس دوران پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فیصل جاوید کو ریسکیو کیا اور پارلیمنٹ ہاوس تک پہنچایا۔

 فیصل جاوید 

مزید :

صفحہ آخر -