وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا 6 مارچ کو  لیاقت پور کا متوقع دورہ‘ انتظامات شروع

  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا 6 مارچ کو  لیاقت پور کا متوقع دورہ‘ ...

  

 لیاقت پور (نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار 6مارچ کو تحصیل لیاقت پور کا دورہ کریں گے بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

مخدوم سید مبین احمد نے وزیراعظم سے وزیراعلی کی موجودگی میں ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے لیاقت پور کے ہسپتالوں کی ابتر صورتحال اور عوامی مسائل بارے آگاہ کیا تھا وزیر اعلی پنجاب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور اور رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمدپناہ و دیگر مراکز صحت، سرکاری دفاتر اور تھانوں کا دورہ بھی کر سکتے ہیں وزیر اعلی کے متوقع دورہ کی اطلاع پر تحصیل لیاقت پور کے تھانوں، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں ہنگامی بنیادوں پر رنگ و روغن اور صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -