حکومت پنجاب کا 14 مارچ کو کلچرل  ڈے منانے کا فیصلہ‘ تیاریاں شروع

  حکومت پنجاب کا 14 مارچ کو کلچرل  ڈے منانے کا فیصلہ‘ تیاریاں شروع

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو کلچرل ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈویژنل (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

ہیڈ کوارٹر پر کلچرل ڈے تقریبات منائی جائیں گی کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے کلچرل ڈے کی تقریبات کیلئے محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک اور دیگر افسران شریک تھے کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں 14 مارچ کو کلچرل ڈے کی تقریب ہوگی جس میں ڈی جی خان ڈویژن کی تینوں ثقافت پنجابی،سرائیکی اور بلوچی کو اجاگر کیا جائیگا14 مارچ کو کلچرل مارچ، کلچرل فلوٹ اور محکمانہ سٹالز،فلاور شو،فوڈ سٹالز،روایتی جھومر،اونٹ اور گھوڑا رقص، پتلی تماشہ،مشاعرہ،قوالی،موسیقی سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرامز منعقد کئے جائیں گے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تمام محکمے ابھی سے تیاری شروع کردیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبد الغفار کو فوکل پرسن مقرر کیا گیااس موقع پر اے ڈی سی ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈی جی پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹرز ڈاکٹر توصیف طاہر،وسیم اختر،سلیم قیصر،اے سی جی حاجی حیات اختر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

کلچرل ڈے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -