فلم انڈسٹری کی ترقی مل جل کر ممکن ہے، جرار رضوی
لاہور (فلم رپورٹر)سینئر ہدایتکارجرار رضوی نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سب سے پہلے ہمیں اپنے مسائل کے اسباب سے آگاہی اور ان کے تدارک کیلئے تجاویز مرتب کرنا ہوں گی۔ اس کے بعد جو کام ہمارے کرنے کے ہیں اسے کیا جانا چاہیے اور جو ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے اس سے بھی بات ہونی چاہیے اور یقینا ان اقدامات سے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔نیک نیتی سے بھرپورمحنت کی جائے اللہ تعالیٰ عروج سے بھی نوازے گا۔ جرار رضوی نے کہا کہ میرے خیال میں انڈسٹری سے وابستگی رکھنے والا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ اسے ترقی ملے لیکن میرے خیال میں اس کیلئے انفرادی کے ساتھ اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہے۔