گھروں کی آسان شرائط پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے‘ لیاقت علی چٹھہ 

گھروں کی آسان شرائط پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے‘ لیاقت علی چٹھہ 

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جنوبی پنجاب میں پارکوں اور گرین بیلٹس پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔ عام آدمی کو ذاتی گھروں کی آسان شرائط پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں۔اُنھوں نے ان خیالات کا اظہارنیا پاکستان ہاؤسنگ سو سائٹیز(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

 کی متوقع اراضی کے دورہ اور مختلف آفیسران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے بہاولپورملک عامر،چیئرمین پی ایچ اے بہاولپور شاہد احسان، ڈی جی بی ڈی اے بقا محمد جام، ڈی جی پی ایچ اے سمیرا ربانی، ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ (ایڈمن) ملک محمد سمیع، ڈائریکٹر فاٹا ریجن ملتان طاہر انصاری بھی موجود تھے۔ اُ نھوں نے مزید کہا کہ بہاولپورشہر کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔ گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجر کاری کو یقینی بنائیں گے۔ پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہاؤسنگ سوسائیٹز کے معاملات کو بھی آگے لے کر چل رہے ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائیٹز کو برداشت نہیں کر یں گے۔نئی سکیموں میں عام آدمی کے لیئے آسانیا ں پیدا کریں گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہاؤسنگ سو سائٹیز عام آدمی دسترس میں ہونگی۔ آسان شرائط پر پلاٹس اور گھروں کو فراہم کیا جائے گا۔

لیاقت علی چٹھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -