فن سے انصاف کرنے کی کوشش کرتی ہوں، گلوکارہ حنا ملک

    فن سے انصاف کرنے کی کوشش کرتی ہوں، گلوکارہ حنا ملک

  

لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارہ حنا ملک نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ہمیشہ اپنے فن سے مکمل انصاف کی کوشش کی ہے۔میں اپنی گائیکی کو بہتر سے بہتر بنانے کی خاطر دن رات محنت کرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں حنا ملک نے کہا کہ فن گائیکی مسلسل ریاض کا نام ہے۔موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے۔

 حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔

حنا ملک نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔ 

مزید :

کلچر -