نیشنل بینک میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے  کا گھپلہ کرنے والے بینک ملازم سید عظمت  رضا شمسی کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

  نیشنل بینک میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے  کا گھپلہ کرنے والے بینک ملازم سید ...

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نیشنل بینک میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا گھپلہ کرنے والے (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

بینک ملازم سید عظمت رضا شمسی کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق برانچ منیجر فاروق احمد خان انجم نے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے بینک اکانٹ سے مبینہ طور پر ایک کروڑ 17 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم خورد برد کی ملزم سے اس بارے پوچھنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن ملزم غائب ہوگیا۔ بینک کے تمام تر کاغذات ملاحظہ کرنے کے بعد کروڑوں روپے کا غبن سامنے آیا تھا بینک تفتیش کے دوران ان گھپلوں کو سامنے لایا اور اعلی حکام کو بھی بذریعہ ای میل اطلاع دی ملزم کو ائیر پورٹس، ہسپتالوں اور گھر پر ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ روپوش رہا۔ ایف آئی اے نے شکایت پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جس کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا ہے تاہم عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے آج 4 مارچ کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -