نجی بینک کے مختلف اکانٹس سے کروڑوں  روپے کی رقم نکلوا کر خورد برد کرنے والے دو  بینک ملازمین کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور 

  نجی بینک کے مختلف اکانٹس سے کروڑوں  روپے کی رقم نکلوا کر خورد برد کرنے والے ...

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نجی بینک کے مختلف اکانٹس سے کروڑوں روپے کی رقم نکلوا کر خورد برد(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 کرنے والے دو بینک ملازمین کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق نجی بینک کے برانچ منیجر حسن بشیر نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کامران ملک اور ضیا الحسن نے نے پانچ مختلف لوگوں کے اکانٹ سے 40 ہزار  امریکی ڈالر،  پندرہ ملین پاکستانی، سولہ لاکھ دس ہزار سمیت 28 لاکھ 67 ہزار روپے مختلف اوقات میں نکلوائے ملزمان سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے ایک اور بینک ملازم حسنین رضا بارے انکشاف کیا کہ وہ بھی اس معاملے میں ملوث ہے جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم حسنین رضا کو چار ملین وصول کرتے دیکھا گیا۔ ملزمان قصوروار ٹھہرائے گئے ملزمان نے ایک خاتون کے 10 ہزار ڈالر کے جاری شدہ چیک کو فراڈ سے تیس ہزار ڈالر کے چیک میں تبدیل کرکے بھی رقم نکلوائی ملزمان سے بڑی تعداد میں رقم کی برآمدگی بھی ہوئی تھی اور مزید برآمدگی ہونا باقی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا ہے جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو آج 4 مارچ کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا

 ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -