لاہور کو زیرو ویسٹ بنانے کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں،اشرف بھٹی

 لاہور کو زیرو ویسٹ بنانے کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے لاہور شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے دعوے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہیں۔

گلی، محلے،سڑکیں اور شاہرائیں سمیت سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کے ایکشن لینے کے باوجود کوڑے اور گندگی کے ڈھیر جوں کے توں موجود ہیں شہر بھر کے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑھے حکمرانوں اور انتظامیہ کے دعو ¶ں کی نفی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر علاقے میں گندگی اور غلاظت سے بھرے کچرا دانوں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے اور دوسر ی طرف شہری ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں اب وقت آن پہنچا ہے کہ اہل لاہور بیدار ہوں، گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے حق کے لیے جدوجہد کریں۔ قومی خزانے سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں اور مراعات لینے والے آج ایک دوسرے پر الزامات لگا کر جان بخشی نہیں کروا سکتے ان کو اہل لاہور اب معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں ایسے حکمرانوں کو نکال باہر کرنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -