مانگا منڈی میں ناقص دودھ دہی کی فروخت،انتظامیہ خاموش

مانگا منڈی میں ناقص دودھ دہی کی فروخت،انتظامیہ خاموش

  

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین+ملک احسان الٰہی)مانگا منڈی شہر اور گردو نواح میں ناقص ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت دوکاندار سر عام کر رہے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہ ہے دوکاندار انسانی جانوں کے سا تھ کھیلنے لگے۔ ضلعی انتظامیہ اور اے سی رائے ونڈ خواب خرگوش کے مزے لیکر سو رہی ہے۔ غریب عوام کو ظالموں کے سپرد مرنے کے لیے چھوڑ دیاہے مانگا منڈی شہر اور اردگرد کے علاقہ کے دوکاندار انسانی جانوں سے سر عام کھیلنے میں مصروف ہیں۔راتوں رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پا ؤ ڈر والا دودھ بیچا جا رہا ہے۔ کلمہ چوک مانگا منڈی سے دو دھ لانے والے  ٹرکوں میں ڈرموں میں بھر کر ملاوٹ شدہ کیمیکل پا ؤ ڈر والا دودھ شہر میں لایا جاتا ہے۔محلوں،گلیوں میں من مرضی کے ریٹ لگا کر فروخت کیا جاتا ہے۔شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے مانگا منڈی شہر کو ملاوٹ شدہ کیمیکل پا ؤ ڈر والے دودھ سے کب پاک کیا جائے گا اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہ ہے۔ شہریوں نے اے سی تحصیل راے ونڈ ڈی سی او لاھور سے اس ناقص دودھ دہی کی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالعبہ کیا ہے۔ ڈیشان،اکرم، نور احمد،وقاص، محمدشا ہد،علی اکبراور محمد علی مطالعبہ کرنے والوں میں شا مل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -