مظفر گڑھ: کرونا کے دنوں میں اعلیٰ  کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ہینڈز  این جی او کی جانب سے تعریفی اسناد تقسیم

مظفر گڑھ: کرونا کے دنوں میں اعلیٰ  کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ہینڈز  ...

  

 مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی) مظفر گڑھ کے ضلع کونسل ہال میں مقامی این جی او ہینڈز کے زیراہتمام کرونا وائرس کے دنوں میں غریب مستحق افراد میں راشن،امدادی چیک،وغیرہ تقسیم کرنے اور بہترین پرفارمنس پر سالانہ(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

 ایوارڈز تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ہینڈ این جی او کے چیف سروسز غلام مستفعی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے ڈسٹرکٹ منیجر مظفرگڑھ سعدیہ نواز، پروجیکٹ ایسوسی ایٹ لیہ سمیرا،غلام فاطمہ،ماجد علی،ام لثوم،خیر محمد بدھ،افضل چوہان اور دیگر عہدیدران میں تعریفی سڑٹیفکٹ ایوارڈ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر سعدیہ نواز کا کہنا تھا کہ کرونا کے دنوں میں تنظیمی عہدیداروں  نے جس طرح  گھر گھر جا کر غریب لوگوں کی امداد کی ھے اور کرونا سے بچاو کے لئے ان کو آگاہ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہیں اسی وجہ سے ہینڈ تنظیم کی سالانہ ارردگی پر اس تقریب کا انقاد کیا گیا  تقریب میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات کے علاوہ سول سوسائٹی اور انتظامی افسران  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین تھے۔تقریب میں سکول کے بچوں اور مقامی معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شرکا کو محظوظ کیا۔تقریب میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہینڈ کے ورکرز کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ہینڈ این جی او کے ضلعی افسران نے سال بھر کی پراگرس رپورٹ  جاری کی اور غریب اور معذور افراد کے لئے ہینڈز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -