مانگا منڈی ہائرسیکنڈری سکول میں داخلہ کیلئے کارنر میٹنگز شروع

مانگا منڈی ہائرسیکنڈری سکول میں داخلہ کیلئے کارنر میٹنگز شروع

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)مانگا منڈی ہائر سیکنڈری سکول(بوا ئز) کے پرنسپل طارق غفور نے بچوں کے داخلہ اور حاضری کو ریگولر بنانے کے لیے کارنر میٹنگز کا سلسلہ شروع کر رکھاہے۔پرنسپل طارق غفور اور سکول کے سینئر استاد مشتاق احمد نے پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ ہم بچوں کی بہتری کے لئے گاؤں گاؤں میں محلہ وار کارنر میٹنگ میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے محلہ توحید آباد ملک ممتاز حسین کے ہاں رابطہ کیا۔ اس کے بعد یو سی کے سابق چیئرمین رانا احمد سعید کے ڈیر ے احمد آباد میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ سے رابط کیا جس پر انہوں نے بچو ں کی سکول حاضری کو یقینی بنانے اور ہائر سیکنڈری سکول مانگا منڈی میں بچوں کو داخل کروانے کا وعدہ کیا جس پر پرنسپل طارق غفور اور سینیئر استاد مشتاق احمد نے علاقہ کے معززین کے ساتھ دینے کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -