عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل  صلاحیتیں صرف کی جائیں‘ ظفر اقبال اعوان

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل  صلاحیتیں صرف کی جائیں‘ ظفر ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ضلعی پولیس سربراہان کو  وارداتوں اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے سول سوسائٹی اور تاجر برادری (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

کے تعاون سے حساس مقامات اور مارکیٹس میں سکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور موثر گشت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل اور صلاحتیں صرف کی جائیں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ڈی پی او وہاڑی زاھد نواز مروت اور اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے سرحدی علاقوں اور بارڈرز سمیت شہروں کے داخلہ راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ سکریننگ نظام وضح کیا جارہا ہے تاکہ سمگلنگ سمیت بین الاضلاعی گینگز کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ محکمے کا امیج اجاگر کیا جاسکے اور  شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے انفارمیشن سسٹم بھی تشکیل دیا جاسکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے کیلئے اشتہاریوں اور عادی مجرموں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔بعد ازاں ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظفر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -