ڈی سی کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ کورونا وارڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی سی کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ کورونا وارڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شیخ زید ہسپتال میں کورونا وارڈ کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ انہوں نے کورونا وارڈ کو چیک کیا اور کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے کورونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کورونا وارڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اور انتظامیہ کو وارڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔