سینیٹ انتخابا ت میں سب سیا ستدان  بے نقا ب ہو گئے،مجاہد عبدالرسول

سینیٹ انتخابا ت میں سب سیا ستدان  بے نقا ب ہو گئے،مجاہد عبدالرسول

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابا ت میں سب سیا ستدان بے نقا ب ہو گئے ہیں۔ سیاسی جماعتیں سینیٹ انتخابا ت میں ایک دو سرے کو چور اور ڈاکو کہہ کر صر ف قوم کو دھوکہ دے رہی ہیں،سینیٹ انتخا با ت کے نام پر بے دریغ قومی خزانہ کوخر چ کر نا قومی امانت میں خیا نت کرنے کے متراد ف ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ سینیٹ انتخابا ت میں سیا سی جماعتو ں نے ایک دوسرے کو نواز کر اپنی اصلیت ظاہر کردی سیا ستدان آ پس کی لڑ ائیو ں میں مصروف عمل ہیں قومی مفاد کیلئے حکومت سمیت کو ئی بھی سیا سی جماعت اپنا کرداراد اکرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عوام بھوک، پیا س علاج معا لجہ کی سہو لتیں میسر نہ ہو نے کی وجہ سے مو ت کے گھا ٹ اتررہے ہیں جبکہ ملک پاکستان کے سیا ستدان سینیٹ کے نام پرقوم کے سا تھ نیا کھلواڑ کرنے میں مصرو ف ہیں۔

 انہو ں نے کہاکہ ملکی مفادا ت کے ادارو ں کو چاہیے کہ اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبو د کیلئے اپنا کردار اداکر یں،سیا ستدان اگر اسی طرح اپنی لڑائیو ں میں مصرو ف رہے تو غر یب عوام مزید بھوک افلا س کی چکی میں پس جا ئیں گے لہٰذا ادارے اپنا کردارادا کر یں اور سیا ستدانو ں کا قبلہ در ست کریں اور بھو ک پیا س اورعلاج معا لجہ کی سہو لتیں نہ ہو نے کی و جہ سے روز بروزقوم کے بچے بو ڑھے جوان مردو زن جو مو ت کے گھا ٹ اتر رہے ہیں ان کی بہتر ی کیلئے اقداما ت کرنا حکومت سمیت ملکی ادارو ں کی ذمہ داری ہے۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ممبر و محرا ب سے ہمیشہ ملکی مفاد کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے حکمرانو ں کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی حقو ق دیں اورعوام کی داد ر سی کر یں اورعوام کی مشکلا ت کوحل کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -