ایل ڈی اے کی انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس

      ایل ڈی اے کی انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تجاوزات کے خلاف مہم کو موثر بنانے کے لئے وائس چیئر مین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیر صدارت انسداد تجاوزات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، انجینئرعامر ریاض قریشی،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

 وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قائم تجاوزات کی فہرست مرتب کی جائے۔ جوہرٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کی اہم سڑکوں کو ماڈل روڈ قرار دے کر ان پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور انسداد تجاوزات مہم کے لئے درکار مشینری اور افرادی قوت کا جائزہ لے کر ان کے حصول کے لئے سفارشات گورننگ باڈی کو پیش کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -