ملک میں کاروباری انقلاب لائے بغیر معاشی خوشحالی ممکن نہیں،ہاشم رضا

ملک میں کاروباری انقلاب لائے بغیر معاشی خوشحالی ممکن نہیں،ہاشم رضا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری انقلا ب لائے بغیر معاشی خوشحالی کا خواب شرمندہءِ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ یہ بات انہوں نے سمیڈ ا کے زیر اہتمام پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک مشترکہ آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے پی یو جے کے صدر قمر زمان بھٹی اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بھی خطاب کیا۔ہاشم رضا نے اپنے خطبہ ءِ استقبالیہ کے دوران پی یو جے اور لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کو اپنی تنظیموں کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا ملکی ترقی کیلئے صحافی برادری کو کاروباری اداروں اور ترقیاتی اداروں کے شانہ بشانہ چلنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -