اینٹی کرپشن کا چھاپہ‘ گرداور رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
چوک اعظم (نامہ نگار) اینٹی کرپشن لیہ سرکل آفیسر وسیم اکبر لغاری کی سربراہی میں رشوت لیتے ہوئے گرداور مشتاق احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق فتح پور کے شہری اختر علی نے انٹی کرپشن لیہ کو (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
اطلاع دی کہ گرداور فتح پور مشتاق احمد نے احاطہ کی تقسیم کے سلسلے میں رجوع کیا تو رشوت لی اور مزید پانچ ہزار روپے کا مطالبہ کررہا ہے گزشتہ روز انٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفیسر وسیم اکبر لغاری کی سربراہی میں رشوت میں لی گئی رقم برآمد کر کے گرداور مشتاق احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ نمبر21مورخہ02-03-2021بجرم 161ت پ PCA5/2(47)تھانہ ACEلیہ درج کر کے تفتش شروع کردی۔
رشوت