تھانہ روجھان پر حملہ کا الزام‘ ریٹائرڈ اور حاضر  سروس سکول ٹیچر گرفتار‘ اہل علاقہ کا شدید احتجاج

تھانہ روجھان پر حملہ کا الزام‘ ریٹائرڈ اور حاضر  سروس سکول ٹیچر گرفتار‘ اہل ...

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل روجہان کی بستی نصیر آباد میں پلاٹ کاتنازعے اور تھا نہ روجہان پر حملہ کرنے کاالزام،پولیس نے ریٹائرڈ سکول ٹیچر باپ اورحاضر(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

سروس سکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باپ بیٹا دونوں کا تھانہ روجہان پر دھاوا بولنے سے دُور تک واسطہ نہیں نہ ہی وہ ویڈیو میں کہیں نظر آرہے ہیں یہ روجہان پو لیس کی زیادتی ہے کہ جس استاد نے 32 سال نونہالوں کی آبیاری کی اُنہیں ناحق الزام میں گرفتار کرکے دہشت گردی کے مقد مہ میں شامل کردیا اہلیان روجہان نے ڈی پی اوراجن پورسے مطا لبہ کیا ہے کہ دونوں گرفتار باپ بیٹااساتذہ کوفی الفوررہا کیا جائے اور معاملہ کی تحقیقات کرکے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو مقدمہ میں اندراج کرنے اور بلاوجہ شریف اساتذہ کوگرفتار کرنے پر انہیں سزا دی جائے۔

الزام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -