جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد میں تکمیل قرآن کی تقریب

جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد میں تکمیل قرآن کی تقریب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد لاہور میں تکمیل قرآن کی تقریب۔حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی چیئرمین کل مسالک علماء  بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے دستار بندی کی استاذ العلماء مولانا مخدوم منظور احمد نے صدارت کی۔تقریب میں مہتمم دارالعلوم حنفیہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی،چیئرمین امن کمیٹی لاہور چودھری محمد ارشد گجر،مولانا محمد طاہر،قاری خالد محمود، قاری عبدالرشید،مولانا محمد اظہر،صوفی عبدالرحمن، قاری نجیب اللہ ودیگر نے شرکت کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء منبر و محراب سے قرآن و سنت کی روشنی کو پھیلائی۔آج زوال اور پستی قرآن مجید سے دوری کے سبب ہے۔ علماء قرآن مجید کی تعلیمات کو پھیلائیں۔ قرآن مجید کی تعلیم کے سلسلے میں علماء  ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -