ایس او پیز کی خلاف ورزی،6 دکانیں 2 ریسٹورنٹ سیل

ایس او پیز کی خلاف ورزی،6 دکانیں 2 ریسٹورنٹ سیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ مجموعی طور پر 8 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس کو سیل 2 کو وارننگ جبکہ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 4 دکانوں اور 2 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا اور اسسٹنٹ 

کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 2 دکانوں کو سیل اور 2 کو وارننگ جبکہ اوورچارجنگ پر 10 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔تحصیل سٹی میں المدینہ پرفیوم شاپ، اسلامک سٹور، عبدل ٹوبیکو، باٹا شوز، قاضی ہوٹل اور کیفے عبدالحمید کو سیل کروایا۔ تحصیل کینٹ میں اے آر الیکٹرانکس، سلطان فوڈز اینڈ ریسٹورنٹ کو سیل جبکہ شیبی پان شاپ اور مون فارمیسی کو سیل کروایا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -