سیتل ماڑی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ‘ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی

 سیتل ماڑی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ‘ ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے چونے والا کے قریب پولیس مقابلہ، 2 زیر حراست پولیس ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے‘  دونوں ڈاکوں محمد آصف اور محمد علی کو مقدمہ 233/21 اور 234/21 بجرم 392 تھانہ سیتل ماڑی میں برآمدگی کے  بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ گرفتار ڈاکوں کے ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)
غرض سے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا: پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فا ئر نگ کا جوابی فائر کیے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا: فائرنگ رکنے کے بعد موقع پر جا کر دیکھا کہ دونوں زیر حراست ملزمان زخمی حالت میں زمین پر پڑے تھے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا: ڈاکوں سے 125 موٹر سائیکل اور موبائل برآمد کیا گیا: جبکہ حملہ آور ڈاکو اندھیرے کا فائدا اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے : وقوعہ کی اطلاع پر پر سینئر افسران موقع پر پہنچے‘  فرار ملزمان کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس مقابلہ