ایسوسی ایٹ ڈگری کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ/ امپرووڈویڑن اورسپیشل کیٹگری(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم۔ڈی، جنرل نرسنگ، فاضل، وفاق المدارس، ایڈیشنل مضامین)ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوارڈبل فیس اور جرمانہ کے ساتھ آن لائن فارم5مارچ 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔