تحریک لبیک کی انتظامی کمیٹیوں  کے سربراہوں کا اجلاس

  تحریک لبیک کی انتظامی کمیٹیوں  کے سربراہوں کا اجلاس

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں 6 مارچ کو منعقد ہونے والی ”وحدتِ اْمت کانفرنس“ کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا کہ اْمتِ مصطفی  کی وحدت سے ہی غلبہء اسلام کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔ وحدتِ اْمت کے لیے افتراق و انتشار کے اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔ نظریاتی وحدت حق کے ادراک اورحق کے اعتراف کے بغیرنا ممکن ہے۔

 اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ذاتِ رسول  کو مرکز اتحاد مانتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھاما جائے۔ دورِ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے آنے والے متواتر و متوارث عقائد و نظریات کو اجاگر کیا جائے۔ اجلاس میں ناظم کانفرنس صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے بتایا کہ فاٹا، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں کے قافلے جمعہ شام تک ان شاء  اللہ تعالیٰ لاہور پہنچ جائیں گے۔ علامہ فرمان علی حیدری نے کہا: ان شاء  اللہ ملک بھر سے سینکڑوں قافلے کانفرنس میں پہنچیں گے۔کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کراچی سے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔اجلاس میں جلالیہ علماء  کونسل کے امیر علامہ محمد حنیف حسینی،الغالبون کے محمد خالد اعوان،محمد ظفر اقبال سرہندی،ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، مولانا محمد فیاض وٹو جلالی، مولانا محمد مبشر رسول صدیقی، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا محمد سفیر جلالی، مولانا فاروق اعظم جلالی، مولانا غلام مرتضی غفرانی، مولانا محمد بشیر وٹوودیگر نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -