غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، متعدد مسمار، 11نادہند گان کی جائیدادیں سربمہر

  غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، متعدد مسمار، 11نادہند گان کی جائیدادیں ...

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو کے عملے نے علامہ اقبال ٹاؤن اور مرغزار کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔مرغزار کالونی میں غیرقانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔این بلاک سبزہ زار میں غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔کشمیر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں مکان کی لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پر قائم اوپن ائیر ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا اور پراپرٹی کو سر بمہر کر دیا گیا۔اسی طرح ٹاؤن پلاننگ ونگ زون تھری کے عملے نے نیو گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے 11جائیدادیں سربمہر کر دیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -