حکمرانوں نے قومی اداروں   کو داغدار کیا،پرویز ملک

حکمرانوں نے قومی اداروں   کو داغدار کیا،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی جو تذلیل اوربدنامی وزیر اعظم عمران کے دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ سازش کے تحت اداروں کی عزت کو حکمران پارٹی کی جانب سے داغدار کیا گیا۔ ن لیگ پہلے ہی کہتی تھی کہ یہ عوامی نہیں بیرونی ایجنڈے پر اقتدار میں آئے ہیں سلیکٹڈعمران نیازی کی حکومت نے عوام کو نہ صرف بے روز گار کردیا ہے بلکہ فاقوں پر مجبو ر کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسینٹر ڈاکٹر اسد اشرف سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ  نالائق حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تماشا لگایا گیا اس کا ڈراپ سین کا آغاز ہو چکاہے۔انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی کا فرد سڑکوں پر ہے، اپوزیشن کے ہر بیٹھک سے حکومتی ترجمان کی حالت قابل ترس ہو جاتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -