پیڈمک اور بیلا روس قونصلیٹ کے مابین تجارتی ترقی کے فروغ کیلئے معائدہ 

پیڈمک اور بیلا روس قونصلیٹ کے مابین تجارتی ترقی کے فروغ کیلئے معائدہ 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(پیڈمک) اور بیلاروس قونصلیٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔سی ای او پیڈمک علی معظم سید اور اعزازی قونصلیٹ جنرل بیلاروس ولید مشتاق نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے کے لئے چیمبرز کے وفود اور معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ دونوں شراکت دار تجارتی ترقی کی راہیں تلاش کرنے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ معاہدے کی تقریب میں بیلاروس کے سفیر اینڈری میٹی لٹسا، چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی، بورڈ ڈائریکٹرز عثمان علی ملک، ڈاکٹر سمیرا رحمان اور جنرل مینجرآمنہ فیصل شاہ بھی موجود تھے۔ بیلاروس کی جانب سے آٹو سیکٹر، اکنامک زونزاور ٹریکٹرمینوفیکچرنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیلا روس کے سفیر اینڈریو میٹالٹسا نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک آٹو انڈسٹری اور ٹریکٹر مینوفیکچرنگ میں کام کر کے باہمی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے تعاون بڑھانے کے لئے قائداعظم بزنس پارک میں بیلا روس قونصلیٹ کو اپنا دفتر قائم کرنے کی پیشکش کی۔

 سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ بیلا روس کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔ پاکستان میں الیکٹرک ٹو وہیل میں بڑا خلا موجود ہے جس میں تعاون بڑھا کرفائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور نالج کا سہارا لئے بغیر صنعتی انقلاب کا خواب پورا نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -