پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 06 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 752 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔ 10 افراد کو سیدھا جیل بھیجا گیا ہے۔

 اے ڈی سی جی نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت کریک ڈاو ¿ن عمل میں لائیں اور پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -