پنجاب یونیورسٹی کا تاجکستان کے طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا تاجکستان کے طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے تعلیمی سال2021ء  میں داخلہ لینے والے تاجکستان کے طلباء  کیلئے سکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے دورہ پر آئے تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ ناصرالدین سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹرمحمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر ریجنل انٹیگریشن سنٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی، سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) خالد تیمورو دیگر نے شرکت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عصمت اللہ ناصرالدین نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان تاریخی وثقافتی طور پر آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو تاجکستان خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعلقات کو فروغ دیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تاجکستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر نیاز احمدنے تاجکستان کے اساتذہ و طلباء کے وفود کے تبادلے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں تاجک سفیر عصمت اللہ نے وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی تاجک تاریخ پر لکھی دو کتابیں پیش کیں۔ 

وائس چانسلر نے کہا کہ دونوں کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا جائے گا جس سے تاجکستان کو سمجھنے اور دوطرفہ روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -