تمام محکمے تبلیغی اجتماع کے موقع پر انتظامات مکمل کریں، ڈی سی

    تمام محکمے تبلیغی اجتماع کے موقع پر انتظامات مکمل کریں، ڈی سی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارترائیونڈ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید سمیت دیگر محکموں کے آلائیڈ افسران نے شرکت کی۔ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تبلیغی اجتماع 10 سے 15 مارچ تک رہے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو اپنا ڈیوٹی روسٹر دینے کی ہدایات جاری کیں۔

 اور کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کیمپس لگائیں گے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واسا پانی کی گاڑیاں، سیوریج سسٹم، سکر کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل تجاوزات کے خاتمے اور لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے پانی کے چھڑکاو ¿ جیسے انتظامات کو دیکھیں گے اور لی پارک، پارکنگ کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ ایس این جی پی ایل گیس کی فراہمی کے معاملات کو دیکھیں گے اور لیسکو بجلی کی بلاتعطل فوری فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ پیچ ورک کو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کھڑی ہوں گی اور پولیس سیکیورٹی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -