سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سب سے زیادہ پیپلزپارٹی نے کی،عثمان کبیر کمبوہ

سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سب سے زیادہ پیپلزپارٹی نے کی،عثمان کبیر کمبوہ

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کے رہنماء چوہدری عثمان کبیر کمبوہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے سینیٹرز کی کامیابی وزیر اعظم عمران خان کی فتح ہے۔سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سب سے زیادہ پیپلزپارٹی نے کی ہے، پیپلزپارٹی اور اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت میں ملوث ہے، الیکشن کمیشن اس کے خلاف کاروائی کرے۔

، انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف چوروں کو انکے انجام سے دوچار کر یگی بلکہ آئینی مدت بھی پوری کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پہلے دن سے حکومت کیخلاف سازشیں ا ور منفی پروپگنڈے کر رہی ہیں تاکہ عوام کو بے وقوف بنایا جاسکے مگر عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -