پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز آج مدمقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی دونوں ٹیموں کی اب تک ایونٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے آج کا میچ جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلے گی لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے جیت کے لئے تمام کھلاڑی متحد ہیں دوسری جانب اسلا م آباد کے شاداب خان نے کہا کہ آج کا میچ جیتیں گے۔