پی ایس ایل 6،لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقلی کا امکان 

پی ایس ایل 6،لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقلی کا امکان 

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں 10 مارچ سے شیڈول پاکستان سپرلیگ کے میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بائیوببل کے باوجود چار کوویڈ کیسز پازیٹو آنے پر پی سی بی حکام خاصے پریشان ہیں اور لیگ کو جاری رکھنے کے لیے اس آپشن پر بھی سوچ وبچار ہورہی ہے کہ کراچی میں بائیوببل کے تمام انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد مزید کسی ناخوشگوارحالات کا سامنا کرنے کے بجائے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کروالیے جائیں۔بورڈ حکام  تمام حالات، واقعات کا جائزہ لے کر سوچ وبچار کرنے میں مصروف ہیں کہ  لیگ کو اب کس طرح مکمل کرنا ہے اور کیا ایک ہی جگہ میچز کرانا مناسب ہوگا یا پھر پہلے سے جاری کردہ پلان پر عمل کیا جائے۔پہلے سے طے شدہ شیڈول کیمطابق کراچی میں سات مارچ کوآخری پی ایس ایل کا میچ کھیلا جانا ہے، جس کے بعد فائنل سمیت تمام چودہ میچز لاہور میں طے ہیں۔پی سی بی حکام کی ہدایات پر لاہور میں بھی قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراونڈ پر تمام نیٹس بند کروانے کے بعد پی ایس ایل کا حصہ ٹیموں کی پریکٹس کے لیے انتظامات کی  تیاریاں  جاری ہیں ذرائع کے مطابق پی سی بی جلد تمام فرنچائز مالکان سے اس حوالے سے مشاورت کرکے مستقبل کی حکمت عملی وضع کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -