کرسٹین پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے باؤلر بن گئے

کرسٹین پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے باؤلر بن گئے

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے  ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے۔ڈینئل کرسٹیئن کے آخری اوور میں ریکارڈ 32 رنز بنے، ان کاسامنا کرنے والے عماد بٹ نے اپنے ذاتی اسکور میں 26 رنز جمع کیے۔ عماد بٹ نے صرف 7 گیندوں پر 27 رنز بٹورے۔عماد  بٹ نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند وائیڈ رہی، تیسری اور پھر چوتھی گیند پر مسلسل چوکا جڑنے کے بعد اگلی گیند پر چھکا رسید کیا، عماد نے چھٹی گیند پر دو رنز بنائے، وائیڈ ہوجانے والی ساتویں گیند پر چوکا ہوگیا جب کہ آٹھویں گیند پر عماد بٹ نے چھکا لگادیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -