سپر لیگ میں بلے بازوں پر ہماری توجہ ہے، محمدوسیم

 سپر لیگ میں بلے بازوں پر ہماری توجہ ہے، محمدوسیم

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بلے بازوں پر ہماری توجہ ہے۔ایک انٹرویو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جو پرفارم کرتا ہے وہ مقبول ہی ہوتا ہے اور اس کو ٹیم میں موقع بھی ملتا ہیکوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی ترجیح دی جائے۔

 اور دو سال میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اوپنر عمران بٹ پر اس وقت بات کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ ایک بڑی سیریز میں ناکام ہوئے ہیں اور جیت میں ان کا کردار ہے پھر یہ ان کی پہلی سیریز تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -