کمسن ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ‘ موٹر  سائیکل سوار 2 افراد زخمی‘ ملزم کار چھوڑ کر فرار

کمسن ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ‘ موٹر  سائیکل سوار 2 افراد زخمی‘ ملزم کار ...

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کم عمر لڑکے نے غلط ڈرائیونگ کرتے ہوئے کار موٹر سائیکل پر چڑھا دی،موٹر سائیکل سوار 2بھائی زخمی،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

گیا،نامعلوم کار ڈرائیور کار موقع پرچھوڑ کر فرار، پولیس نیکار کو قبضہ میں لے کر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے،اس بارے تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات بابا کریم شاہ دربار کے قریبی رہائشی مرید احمد واندر اپنے بھائی اسحاق احمد واندر کے ہمراہ گزشتہ روز گجرات سے کوٹ ادو آ رہے تھے کہ گڑھی قریشی جی ٹی روڈایڈمور پٹرول پمپ کے قریب سامنے سے آنے والی ایک سٹی کار نمبری 5439ایل ار ڈبلیو جسے ایک کم عمر لڑکا چلا رہا تھا جس نے غلط ڈرائیونگ کرتے ہوئے کار موٹر سائیکل سواروں چڑھا دی،حادثہ کے نتیجہ میں دونوں بھائی زخمی ہوگئے جبکہ مرید احمد کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی،دونوں موٹر سائیکل سواروں کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جب کہ کمسن کار ڈرائیور کار موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا،اطلاع پر پولیس سٹی کوٹ ادو موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے کار کو قبضہ میں لے لیا، پولیس سٹی کوٹ ادو نے نامعلوم کمسن کار ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -