ٹیم عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھے گی، ڈیرن سمی

ٹیم عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھے گی، ڈیرن سمی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاورزلمی کی ٹیم کے کوچ ڈیرن سمی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی دکھا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے، پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجودہم ریلیکس نہیں، محنت جاری رکھیں گے۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوران پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں ثاقب محمود کے شاندار آخری اوور نے ہمیں جیت کی امید دلائی۔

جبکہ شعیب ملک،حیدر علی، ردرفورڈ اور وہاب ریاض نے شاندار بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے خلاف میچ سے قبل میں نے بالرز سے کہا تھا کہ ہم نے اچھا کم بیک کرنا ہے،دو میچز میں 50 سے زائد رنز دینے کے بعد وہاب ریاض نے اسلام آباد کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھائی۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آنے والے میچز میں بھی اچھی کارکردگی کو جاری رکھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -