حکومت تمام شعبوں میں عملی اقدامات  بروئے کار لا رہی ہے‘ شاہدہ احمد

حکومت تمام شعبوں میں عملی اقدامات  بروئے کار لا رہی ہے‘ شاہدہ احمد

  

 خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 پنجاب،کونسل آف آرٹس ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں،،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021،،کے مقابلے منعقد ہوئے - ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں موسیقی،فائن آرٹس،شاعری،افسانہ نگاری، مضمون نویسی کے مقابلہ منعقد ہوئے جن میں 15 سے 35 سال کی عمر کے طلبہ اور نوجوانوں نے حصہ لیا- خانیوال میں طلبا و طالبات،فنکاروں اور شہریوں نے گائیگی،موسیقاری،فائن آرٹس،شاعری،افسانہ نگاری،کہانی نویسی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس  شیرازی اور مہمان اعزاز  ایم پی اے ملکہ شاہدہ احمد حیات تھیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا،اے سی خانیوال بختیار اسماعیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملتان آرٹس کونسل وزیر احمد لاشاری،زاہد اقبال، ضلعی افسر اطلاعات خانیوال محمد سلمان خالد،سیاسی سماجی کارکنوں،صحافیوں اور شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی گائیگی اور موسیقی کے مقابلوں میں حصہ لینے والوں نے بھرپور فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل موہ لیے اور خوب داد حاصل کی جب کہ کہانی نویسی، افسانہ نگاری اور شاعری میں حصہ لینے والوں نے بھرپور سخنوری کی اور فائن آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے والوں نے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا مثالی مظاہرہ کیا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیلنٹ ہنٹ جیسے پروگرام کے انعقاد مقصد نوجوان نسل کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے زندگی کے تمام شعبوں میں اعتماد کے ساتھ کامیابیاں  حاصل کرسکیں۔ایم پی اے ملکہ شاہدہ احمد حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں زندگی کے تمام شعبوں میں عملی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عصر حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کے لئے صحت مند سرگرمیوں کے قیام میں سنجیدہ ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسل ترقی یافتہ قوموں کا بہترین طریقہ سے مقابلہ کر سکے۔ضلع خانیوال میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گائیگی میں محمد عابد نے پہلی،وسیم راجہ نے دوسری اورلائبہ سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی موسیقی میں ہارون جسی  نے پہلی،قیوم نے دوسری اور ثمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی ادب کے مقابلہ جات افسانہ نویسی میں عریسہ نور اول،عظیم دوئم اور عمیرہ شبیر سوئم رہیں۔شاعری میں حسان علی نے پہلی،عدیل الرحمان نے دوسری اور طاہر راجپوت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فائن آرٹس کے مقابلوں میں اقراء محسن اول،بریرہ حنیف دوئم اورفاریہ اسحاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایم پی اے ملکہ شاہدہ احمد حیات اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -