ڈکیتی  چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

ڈکیتی  چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں مسلح ڈاکو سمیر کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ  50 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے  ڈیفنس اے کے علاقے میں مسلح ڈاکو عبدالرحمان کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ60 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے نواب ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو تبریز خان اور فیملی سے 2لاکھ 12 ہزار کی نقدی و زیورات، گجر پورہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو نعمان بٹ سے 85 ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے سمن آباد کے علاقے سے فہیم اور فیملی سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی و زیورات، بھاٹی گیٹ میں میاں واجد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 45 ہزار، شفیق آباد میں محبوب سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار نقدی موبائل فون اور کاہنہ سے گن پوائنٹ پر فرقان سے 15 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور جوہر ٹاؤن اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ، شیراکوٹ اور شمالی چھاؤنی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -