127ہیڈ کانسٹیبلوں کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی 

 127ہیڈ کانسٹیبلوں کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری،127 ہیڈ کانسٹیبلز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز  کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کے احکامات جاری کر دئیے، ترقی پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل نوید اشرف کیانی، افضل خان، محمد جہانگیر عمران، عدنان، شاہد، منظور، عامر حمید شامل ہیں سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت گذشتہ روز محکمانہ پروموشن کیلئے بورڈ ہوا تھا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیس میں محکمانہ ترقیوں کی نئی راہیں کھل رہی ہیں، میرٹ اور بروقت ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا، سی سی پی او لاہورغلا م محمو د ڈوگرنے ترقی پانے والے اہلکاروں کو شہریوں کی بھلائی اور خیر کیلئے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عہدہ بڑھنے سے ذمہ داری میں بھی اضافہ ہوا ہے آپ شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

مزید :

علاقائی -